• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 607427

    عنوان: ہونے والی بیوی کو ہدیہ دینا کیسا ہے ؟ 

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں علماء و مفتیان ذیل کے مسئلہ کے متعلق کہ نکاح سے پہلے ہونے والی بیوی کو اس کے بھائی کے ذریعے سے 1) کچھ دینی کتابیں ہدیہ دے سکتے ہیں کیا؟

    2) نیز مذکورہ طریقے پر دینی کتابوں کے علاوہ دوسری استعمال کی اشیا ہدیہ کر سکتے ہیں کیا؟

    جواب نمبر: 607427

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 168-92/B-Mulhaqa=04/1443

     اگر رشتہ طے ہوچکا ہے تو اپنی منگیتر کے بھائی کے توسط سے لڑکا دینی کتاب یا کوئی اور چیز بہ طور ہدیہ بھیج سکتا ہے، شرعاً اس کی گنجائش ہے۔ (مستفاد: مجمع الضمانات: 1/341، مطبوعہ: بیروت، و درمختار مع ردالمحتار: 3/304، مطبوعہ: زکریا، دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند