معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 58357
جواب نمبر: 58357
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 338-303/Sn=6/1436-U
سالی کی بیٹی آپ کی بیوی کی بھانجی ہے، خالہ اور بھانجی کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، حرام ہے؛ لہٰذا صورت مسئولہ میں آپ کے لیے سالی کی لڑکی سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے، چاہے بیوی اس کی اجازت دے یا نہ دے۔ وحرم الجمع بین المحارم نکاحًا أي عقدًا صحیحًا․․․ لحدیث مسلم: لا تنکح المرأة علی عمّتہا وہو مشہور یصلح مخصصا للکتاب الخ (رد المحتار مع الدر المختار: ۴/ ۱۱۵، کتاب النکاح، ط: مکتبہ زکریا، دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند