• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 62274

    عنوان: میرے چچا کی بیٹی مجھ سے چھوٹے بھائی کی رضائی بہن ہے، کیا میرا اس سے نکاح ہوسکتاہے؟ میں نے سنا ہے کہ اس کا نکاح میرے اس بھائی کے ساتھ جس کی وہ رضائی بہن ہے اور اس سے چھوٹے بھائیوں کے ساتھ نہیں ہوسکتا، بڑے بھائیوں کے ساتھ ہوسکتاہے، اس لیے کہ انہوں نے اس لڑکی کے بعد یا اس کے ساتھ ماں کا دودھ نہیں پیا ہوتاہے ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: میرے چچا کی بیٹی مجھ سے چھوٹے بھائی کی رضائی بہن ہے، کیا میرا اس سے نکاح ہوسکتاہے؟ میں نے سنا ہے کہ اس کا نکاح میرے اس بھائی کے ساتھ جس کی وہ رضائی بہن ہے اور اس سے چھوٹے بھائیوں کے ساتھ نہیں ہوسکتا، بڑے بھائیوں کے ساتھ ہوسکتاہے، اس لیے کہ انہوں نے اس لڑکی کے بعد یا اس کے ساتھ ماں کا دودھ نہیں پیا ہوتاہے ۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 62274

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 51-39/Sn=2/1437-U صورت مسئولہ میں اگر شکل یہ بنی (جیسا کہ سوال کے آخری جز سے سمجھ میں آتی ہے) کہ آپ کی چچا کے بیٹی نے آپ کی والدہ کا دودھ پیا تو اس لڑکی کا نکاح آپ کے بھائیوں میں سے کسی سے نہیں ہوسکتا، اگر یہ شکل ہوئی کہ آپ کے بھائی نے آپ کی چچی کا دودھ پیا تو اس صورت میں حکم یہ ہے کہ: آپ کے چچا کی بیٹی آپ کے جس بھائی کی رضاعی بہن ہے اس سے اس کا نکاح نہیں ہوسکتا؛ باقی آپ کے ساتھ اور آپ کے دیگر بھائیوں کے ساتھ (خواہ وہ چھوٹے ہوں یا بڑے) اس کا نکاح ہوسکتا ہے، آپ نے جو کچھ سنا وہ صحیح نہیں ہے، وتحلّ أخت أخیہ رضاعًا یصحّ اتصالہ بالمضاف کأن یکون لہ أخ نسبي لہ أخت رضاعیّة الخ (درمختار مع الشامي: ۴/۴۱۰، باب الرضاع، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند