• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 10056

    عنوان:

    عرض یہ ہے کہ ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے گھر سے بھاگ کر ایک کافر سے ناجائز رشتہ جوڑلیا اور حمل بھی ٹھہرنے کے امکانات ہیں۔ ایسی صورت حال میں زوجین کا رشتہ باقی رہے گا؟ اور ہمارے ہندوستان میں ایسی بدذات عورت کی کیا سزا ہونا چاہیے؟ تشفی بخش جواب مرحمت فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10056

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 45=45/ م

    شادی شدہ مسلم خاتون کاغیرمسلم کے ساتھ بھاگ کر ناجائز رشتہ جوڑلینا حرام وناجائز اور سخت گناہ ہوا، تاہم اگر خاتون کے شوہر نے طلاق نہیں دی ہے تو زوجین کا رشتہ برقرار ہے، البتہ صورتِ مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ عورت، غیرمسلم لڑکے سے فوراً علاحدگی اختیار کرے اور اپنے گناہ سے خوب توبہ واستغفار کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند