معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 10943
مجھے یہ پوچھنا ہے کہ ولیمہ کیا ہے؟ کیا کھجور، چھوہارا کھلانا، یا پھر کھانا کھلانا مہمانوں کو؟
مجھے یہ پوچھنا ہے کہ ولیمہ کیا ہے؟ کیا کھجور، چھوہارا کھلانا، یا پھر کھانا کھلانا مہمانوں کو؟
جواب نمبر: 1094301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 247=183/ل
زوجین کی ملاقات کے اگلے روز جو کھانا تیار کرکے رشتہ داروں خویش و اقارب و احباب کو جمع کرکے کھلایا جاتا ہے وہ ولیمہ کہلاتا ہے، یہ سنت ہے اور بڑے ثواب کا کام ہے، ولیمہ کے لیے کھانا تیار کرکے کھلانا ضروری نہیں؛ بلکہ دسترخوان لگاکر کھجور چھوہارے وغیرہ کھلادینے سے بھی ولیمہ ادا ہوجاتا ہے: عن أنس رضي اللہ عنہ أن النبي صلی اللہ علیہ وسلم أولم علی صفیة بسویق وتمرٍ (مشکاة)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
آج سے پندرہ برس قبل غالباً 1994میں میرے تایہ زاد بھائی نے ہماری دور کی رشتہ دار کو قتل کیا تھا۔ صلح میں شرط یہ قرار پائی کہ میری تایہ زاد بہن یعنی قاتل کی بہن کا نکاح مقتول کے بیٹے سے ہوگا۔ اور مسجد میں بھرے مجمع میں نکاح ہوا، کہ فلاں کی بیٹی فلاں کے بیٹے کے ساتھ اس کا نکاح ہوا، اب وہ تو چھوٹی تھی اسے ان باتوں کا کیا پتہ، اس وقت میری تایہ زاد بہن کی عمر لگ بھگ نو یا دسال کی تھی یعنی بلوغ میں نہیں پہنچی تھی۔ آج جب کہ اس کی عمر پچیس برس کی ہے اور اپنا اچھا برا خود سمجھتی ہے وہ رخصتی سے انکار کررہی ہے، جب کہ جس کے ساتھ نکاح ہوا تھا ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ انکار کرے گی تو میں طلاق نہیں دوں گا اور یوں ہی زندگی بسر کرے گی تاکہ کسی او رکے ساتھ بھی نکاح نہ ہوسکے، یہ ان کا فیصلہ ضد پر ہے۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ نو دس سال کی عمر میں نکاح اب معتبر ہے یا نہیں اور کن صورتوں میں معتبر ہوگا، اور اس لڑکے کا یہ کہنا کہ میں طلاق نہیں دوں گا یہ بات کہا ں تک ٹھیک ہے، اور ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ بہت الجھا ہوا ہے سارا خاندان، برائے کرم ذ را توجہ فرمادیجیے، مجھے اشد انتظار رہے گا آ پ کے جواب کا۔
2442 مناظراگر عورت شوہر کی اجازت کے بغیر میکہ کو چلی جاتی ہے تو کیا شوہر پر اس کا نان و نفقہ واجب نہیں؟
12492 مناظربیٹا یا بیٹی کی شادی کتنی عمر میں کرنی جائز ہے یا صحیح ہے؟ آپ کی بڑی نوازش ہوگی۔
3263 مناظرجو لڑکی ماں کی بہن لگتی ہے کیا اس سے نکاح درست ہے؟