• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 10866

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائک نے پیس ٹی وی نامی ایک چینل شروع کیا ہے۔ اس کا دعوی ہے کہ اس کے پاس مختلف علمائے کرام کے فتاوی موجود ہیں جس میں مذکور ہے کہ زکوة کی رقم کسی ایسے چوبیس گھنٹہ نشر ہونے والے اسلامی سیٹلائٹ ٹی وی چینل کو دے سکتے ہیں جس کا مقصد اسلام کے پیغام کو پھیلانا ہے۔ اس بارے میں علمائے دیوبند کیا فرماتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10866

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 241=216/د

    زکاة کی رقم واجب التصدق ہوتی ہے، یعنی کسی غریب مستحق زکاة کو مالک بناکر دیدینا ضروری ہے، بدون غریب کو مالک بنائے زکاة کی ادائیگی درست نہ ہوگی، ایسا ہی قرآن پاک اور حدیث سے ثابت ہے، نیز کتب فقہ میں مصرح ہے۔ مختلف علمائے مذکورین کے فتاویٰ کی نقول منسلک کریں، تب اس کے بارے میں اظہار خیال کرنا ممکن ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند