• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 54557

    عنوان: ایک پلاٹ خریدا تاکہ اس پر مارکیٹ بناوٴں، عرصہ ۱۰ سال سے یہ پلاٹ ملکیت میں ہے، کیا اس پر زکاة واجب ہے۔ اگر ہے تو کس طرح ادا کروں؟

    سوال: ایک پلاٹ خریدا تاکہ اس پر مارکیٹ بناوٴں، عرصہ ۱۰ سال سے یہ پلاٹ ملکیت میں ہے، کیا اس پر زکاة واجب ہے۔ اگر ہے تو کس طرح ادا کروں؟

    جواب نمبر: 54557

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1289-865/L=10/1435-U اگر آپ نے اس پلاٹ کو اس نیت سے خریدا تھا کہ مارکیٹ بناکر اس کو فروخت کروں گا اور بعد میں اس نیت میں کوئی تبدیلی بھی نہیں آئی تو اس پلاٹ کی مالیت پر زکاة واجب ہوگی، آپ ہرسال اس پلاٹ کی جو قیمت ہو اس اعتبار سے زکاة ادا کردیں، اور قدرِ واجب ادا کرتے رہیں، اور اگر آپ نے پلاٹ اس نیت سے خریدا تھا کہ مارکیٹ بناکر کرایہ پر دیں گے تو پلاٹ کی مالیت پر زکاة واجب نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند