• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 601610

    عنوان: زکوة میں ضم بالقیمت کااعتبار ہے یا اجزاء کا؟ 

    سوال:

    کیا فرماتے مفتی حضرات کہ زکوة میں ضم بالقیمت کااعتبار ہے یا اجزاء کا؟ شکریہ

    جواب نمبر: 601610

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 304-233/D=05/1442

     امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک ضم بالقیمة کا اعتبار ہوتا ہے، اور صاحبین رحمہما اللہ کے نزدیک ضم بالاجزاء کا اعتبار ہوتا ہے۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا قول مفتی بہ اور راجح ہے۔

    قال فی الدر: ویضم ”الذہب الیٰ الفضة“ وعکسہ بجامع الثمنیة ”قیمةٌ “ وقالا بالاجزاء ، فلو لہ مائة درہم وعشرة دنانیر قیمتہا مائة وأربعون تجب ستة عندہ وخمسة عندہما ۔ (الدر مع الرد: 3/235)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند