• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 609709

    عنوان:

    بھائی کو زکاة دینا

    سوال:

    سوال : میرا بھائی بے روز گار ہے اور کوئی کام نہیں کرتا جبکہ اسکے چار بچے ہیں جو زیر تعلیم ہیں کیا میں اپنے بھائی کو صدقہ اور زکواة دے سکتا ہوں ؟

    جواب نمبر: 609709

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 851-715/B=07/1443

     جی ہاں آپ اپنے بھائی کو زکاة کی اور صدقہ کی رقم دے سکتے ہیں ان شا ء اللہ آپ کو ڈبل ثواب ملے گا ایک تو صدقہ و زکاة نکالنے کا اور دوسرا ثواب بھائی کے ساتھ صلہ رحمی کا ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند