• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 57491

    عنوان: میں ہندوستان کا رہنے والاہوں، میں سعودی میں کام کرتاہوں، میرا کفیل ہر سال مجھ کو زکاة دیتاہے، جب کہ میں یہاں پر اچھا کماتاہوں۔اور میرا گھر بھی اچھا چلتاہے، اور مجھ پر بھی زکاة واجب ہے، اور میں بھی ہر سال ہندوستان میں زکاة دیتاہوں۔ اب آپ سے یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ میرا کفیل جو مجھ کو زکاة دیتاہے وہ لینا جائز ہے یا نہیں؟صحیح کیا ہے جواب دیں ۔آپ کی مہربانی ہوگی؟

    سوال: میں ہندوستان کا رہنے والاہوں، میں سعودی میں کام کرتاہوں، میرا کفیل ہر سال مجھ کو زکاة دیتاہے، جب کہ میں یہاں پر اچھا کماتاہوں۔اور میرا گھر بھی اچھا چلتاہے، اور مجھ پر بھی زکاة واجب ہے، اور میں بھی ہر سال ہندوستان میں زکاة دیتاہوں۔ اب آپ سے یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ میرا کفیل جو مجھ کو زکاة دیتاہے وہ لینا جائز ہے یا نہیں؟صحیح کیا ہے جواب دیں ۔آپ کی مہربانی ہوگی؟

    جواب نمبر: 57491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 342-342/M=4/1436-U جب آپ صاحب نصاب ہیں اور آپ پر زکاة واجب ہے تو آپ کے لیے زکاة لینا جائز نہیں ہے، زکاة کے مستحق غرباء مساکین ہیں، کفیل کو صورت حال سے آگاہ کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند