• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 25407

    عنوان: میں عبدالعزیز ریاض، سعودی عرب میں سات سال سے کام کررہا ہوں، براہ کرم، زکاة کا اندازہ کرکے بتائیں۔(۱) میری ملکیت میں ایک سال سے دس تولہ سونا ہے۔ (۲ ) حیدر آباد میں میرا ایک گھر ہے جس کی قیمت تقریبا 60/ لاکھ روپئے ہیں، میں گراؤنڈ فلور میں رہتاہوں اور باقی منز لیں کرایہ پر ہیں جس سے ماہانہ آمدنی ایک سال سے 13000/روپئے ہیں، میری بیوی اور بچے گھریلو اخراجات میں کرایہ کے روپئے خرچ کررہے ہیں۔ (۳) میری ماہانہ تنخواہ میں سے اپنے ذاتی اخراجات جیسے کھانا، رہائش وغیرہ کے بعد 18000/ روپئے ہیں بچ رہے ہیں جسے میں گھر کی تعمیر کے لیے بینک سے لیے گئے قرض ادارکررہاہوں۔ (۴) ابھی بینک کو 950000/قرض اداکرنے ہیں۔ براہ کرم، اپنے مشورہ سے نوازیں۔ 

    سوال: میں عبدالعزیز ریاض، سعودی عرب میں سات سال سے کام کررہا ہوں، براہ کرم، زکاة کا اندازہ کرکے بتائیں۔(۱) میری ملکیت میں ایک سال سے دس تولہ سونا ہے۔ (۲ ) حیدر آباد میں میرا ایک گھر ہے جس کی قیمت تقریبا 60/ لاکھ روپئے ہیں، میں گراؤنڈ فلور میں رہتاہوں اور باقی منز لیں کرایہ پر ہیں جس سے ماہانہ آمدنی ایک سال سے 13000/روپئے ہیں، میری بیوی اور بچے گھریلو اخراجات میں کرایہ کے روپئے خرچ کررہے ہیں۔ (۳) میری ماہانہ تنخواہ میں سے اپنے ذاتی اخراجات جیسے کھانا، رہائش وغیرہ کے بعد 18000/ روپئے ہیں بچ رہے ہیں جسے میں گھر کی تعمیر کے لیے بینک سے لیے گئے قرض ادارکررہاہوں۔ (۴) ابھی بینک کو 950000/قرض اداکرنے ہیں۔ براہ کرم، اپنے مشورہ سے نوازیں۔ 

    جواب نمبر: 25407

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1997=748-10/1431

    حیدرآباد میں دس تولہ سونے کی موجودہ قیمت بازار میں معلوم کرلیں اور فی الحال جس قدر رقم آپ کے ذمہ قرض ہے اس کو سونے کی قیمت میں سے گھٹادیں اگر باقی قیمت اور دیگر رقوم آپ کی ملکیت میں نصاب یا اس سے زائد مقدار میں رہیں تو ڈھائی فی صد کے حساب سے زکاة ادا کردیں، اگر قرض کی مقدار بڑھی ہوئی ہو یا اتنی کم مقدار قرض کو گھٹاکر بچتی ہو کہ نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی موجودہ قیمت) سے کم رہے تو آپ کے ذمہ زکاة واجب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند