• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 60286

    عنوان: کمیشن پر چندہ کرنے والے كو زكاۃ دینےسے كیا زكاۃ ادا ہوجاتی ہے؟

    سوال: گزارش خدمت اقدس میں یہ سوال ہے کہ کیا کمیشن پر چندہ کرنے والے کو زکوة دینے سے زکوة ادا ہو جاتی ہے ؟ جواب مرحمت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 60286

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 983-790/D=9/1436-U کمیشن پر چندہ کرنا جائز نہیں، سفرا چندہ دہندگان کے وکیل ہوتے ہیں، لہٰذا اگر انھوں نے چندہ کی پوری رقم مدرسہ میں پہنچادی تو چندہ دہندگان کی زکاة ادا ہوگئی، باقی حق الخدمت بطور کمیشن لینے کا معاملہ کرنا مہتمم اور سفیر دونوں کے لیے غلط اور موجب گناہ ہے، ہاں اگر چندہ وصول کرنے والا پوری رقم مدرسہ میں نہیں پہنچاتا بلکہ درمیان میں ہی اپنے کمیشن کی رقم رکھ لیتا ہے تو پھر چندہ دہندہ کی زکاة ادا نہ ہوگی اور سفیر کا ایسا کرنا خیانت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند