• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 173023

    عنوان: مخطوبہ كی طرف سے گذشتہ چار سالوں كی زكاۃ ادا كرنا؟

    سوال: میری ابھی مانگنی ہوئی ہے،اب بیوی سے موبائل پر بات کی تو اس نے کہا کہ امی نے مجھے 2 تولہ سونا دیا تھا بلوغت سے پہلے،اب سے بلوغت ان کی چار سال ہوئی،تو اب میرا خواہش ہے کہ ان کا زکواہ ادا کروں، اس نے پچھلے سالوں نہ زکواہ ادا کی ہے نہ صدقہ فطر، نہ قربانی کی ہے، اب مجھے اس کی زکواہ میں جو رقم آتی ہے اس کا حساب کرنا ہے، پچھلے دنوں میں جو قربانی نہیں کی اس کا کیا کروں؟برا?کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173023

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:9-8/SD=2/1441

     اگر آپ کا ابھی نکاح نہیں ہوا ہے، تو آپ کے حق میں مخطوبہ لڑکی نامحرم ہے، جس سے تعلق رکھنا اور بات چیت کرنا ناجائز ہے، آپ اُس سے بالکل تعلق نہ رکھیں ، آپ کسی خاتون کے ذریعہ کہلوادیں کہ وہ اپنے محرم کے توسط سے کسی مقامی مفتی صاحب سے زکات اور قربانی کا مسئلہ معلوم کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند