• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 25786

    عنوان: میں سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوگیا ہوں۔ الحمد للہ، میں ہرسال پابندی سے اپنے نقد پر زکاة کا حساب کرکے زکاة اداکرتاہوں۔ اس سال میں نے جون 2010/ میں اپنے بچت میں سے جسے میں نے ایک سال قبل جمع کیا تھا، اپنی غیری شادی شدہ بیٹی کے لیے سونے کے زیورات خریدے ، سوال یہ ہے کہ کیا اس خریدے گئے سونے کے زیورات پر زکاة ہوگی ؟

    سوال: میں سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوگیا ہوں۔ الحمد للہ، میں ہرسال پابندی سے اپنے نقد پر زکاة کا حساب کرکے زکاة اداکرتاہوں۔ اس سال میں نے جون 2010/ میں اپنے بچت میں سے جسے میں نے ایک سال قبل جمع کیا تھا، اپنی غیری شادی شدہ بیٹی کے لیے سونے کے زیورات خریدے ، سوال یہ ہے کہ کیا اس خریدے گئے سونے کے زیورات پر زکاة ہوگی ؟

    جواب نمبر: 25786

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1453=1452-9/1431

    اگر وہ زیورات آپ کی ملکیت میں ہیں تو آپ پر ان کی زکاة لازم ہے، اور اگر بیٹی کے حوالے کردیئے ہیں تو سال پورا ہونے پر بیٹی کے ذمہ ان کی زکاة نکالنا واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند