• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 29430

    عنوان: میرا سوال انکم ٹیکس سے متعلق ہے(!) جس طرح اللہ کی طرف سے واجب ہوئی زکاة نہ دینا گناہ ہے ، اسی طرح انکم ٹیکس حکومت کی طرف سے واجب ہونے کے بعد نہ دینا گناہ ہے کیا ؟

    سوال: میرا سوال انکم ٹیکس سے متعلق ہے(!) جس طرح اللہ کی طرف سے واجب ہوئی زکاة نہ دینا گناہ ہے ، اسی طرح انکم ٹیکس حکومت کی طرف سے واجب ہونے کے بعد نہ دینا گناہ ہے کیا ؟

    جواب نمبر: 29430

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 175=129-2/1432

    زکاة کی طرح انکم ٹیکس نہ دینا باعث گناہ تو نہیں ہے، قال في الوہبانیة: الأفضل أن تعطی النوائب أسوة * وفي عصرنا قد ردہا عنک أنصر ․ البتہ جان مال عزت آبرو کے تحفظ کی خاطر ملکی قانون کی رعایت میں دیدینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند