• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 3873

    عنوان:

    کیا عورت سا ڑی پہن سکتی ہیں؟ (۲) کیا ساڑی میں اس کی نمازقابل قبول ہوگی؟ (۳) کیا گھر پہ شوہر کی خوشنمائی کی خاطر بیوی کشادہ گردن والی چھوٹی بلاؤز پہن سکتی ہے جبکہ ساڑی ناف کے اورپر تک بندھی ہوئی ہو؟ نیز گھر پہ اس کے شوہر کے علاوہ کوئی دوسرا مرد نہیں ہے بلکہ سب خواتین ہیں مثلا ساس بہن وغیرہ۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3873

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 529/ د= 482/ د

    اُس علاقہ میں ساڑی غیرمسلم عورتوں کا خصوصی پہناوا نہیں ہے تو سترپوشی کے پورے اہتمام کے ساتھ (یعنی پیٹھ، پیٹ بازو گلے کا حصہ کھلا نہ رہے) پہننے کی گنجائش ہے۔

    (۲) پورے جسم کی سترپوشی کے ساتھ ادا کی گئی نماز بھی ان شاء اللہ قبول ہوجائے گی۔

    (۳) مذکور فی السوال تفصیل کے ساتھ گنجائش ہے، لیکن ہمہ وقت گھر میں اس طرح رہنا سترپوشی کے شرعی حکم کے خلاف ہے اور شوہر کے علاوہ دیگر محارم مثلاً باپ بھائی، بیٹے کے بھی سامنے چانے کا امکان ہے، جب کہ پیٹ اور پیٹھ دیگر محارم کے سامنے بھی قابل ستر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند