• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 38774

    عنوان: عدت فرض ہے یا سنت ؟

    سوال: عدت کس پر ہے یہ فرض ہے یا سنت ؟ کیا ایسی عورت کے لیے عدت ضروری ہے جس کو ولادت نہیں ہوسکتی ہے ؟اور کیا ہر عمررسیدہ عورت کے لیے عدت ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 38774

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 952-785/B=6/1433 عدت واجب ہے، عدت ہرعورت پر واجب اگر اسے حیض آتا ہے تو پورے تین حیض گذرجانے کے بعد اس کی عدتِ طلاق پوری ہوگی اور اگر کوئی عورت عمر رسیدہ ہے اسے حیض نہیں آتا ہے تو اس کی عدتِ طلاق پورے تین ماہ گذرجانے کے بعد پوری ہوجائے گی اور عدتِ وفات ۴/ ماہ دس دن گذارنے پر پوری ہوگی۔ اور جو عورت حالتِ حمل میں ہے اس کی عدت وضع حمل ہے یعنی بچہ پیدا ہوتے ہی عدت پوری ہوجائے گی، خواہ طلاق کی عدت ہو یا وفات کی عدت ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند