• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 14818

    عنوان:

    شوہر کی موت ہوجانے کے بعد اگر کوئی بالغ لڑکا نہیں ہے تو بیوی آگے کی زندگی کیسے گزر بسر کرے گی، مائکہ والوں کے ساتھ رہے یا سسرال والوں کے ساتھ رہے؟ (۱)اگر مائکے والے مدد نہیں کرتے ہیں تو عورت آگے کی زندگی کیسے گزارے ، اسلام کیا کہتاہے؟ (۲)اگر عورت کو صحیح طریقہ پر دنیاوی تعلیم نہیں دیں گے تو اس کو نوکری کون دے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14818

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1151=230tl

    شوہر کی موت کے بعد گذارے کی بہتر صورت یہ ہے کہ عورت دوسری شادی کرلے، اگر کسی مجبوری کی وجہ سے اسکا نکاح نہ ہوسکے تو پھر اگر عورت صاحب حیثیت ہے تو اپنے مال سے اپنا گذران چلائے، اگر یہ صورت نہ ہو تو پھر عورت کا باپ اس کے نفقہ کا انتظام کرے، اس کے بعد اس کے اعزہ اقرباء پر اس کا نفقہ لازم ہوگا، اگر اس کے اعزہ واقرباء بھی نہیں ہیں تو اس کے برادری والے اس کے نفقہ کا بندو بست کریں، ورنہ عام مسلمانوں پر اس کی مدد کرنا ضروری ہے۔

    (۲) دنیاوی تعلیم -جس سے عورت کو نوکری مل جائے- میں بہت سے محظورات شرعیہ کا ارتکاب کرنا پڑتا ہے، نیز نوکری ملنے کے بعد بھی بالعموم دورانِ ملازمت بے حجابانہ رہنا پڑتا ہے، غیر مردوں سے اختلاط رہتا ہے، اس لیے محض شبہ اور وہم کی بنا ء پر کہ اگر شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کیسے گذر بسر کرے گی، اعلیٰ پیمانہ پر دنیاوی تعلیم دلانا، کسی طرح بھی مناسب نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند