• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 64052

    عنوان: سورة مائدہ کی آیت نمبر 44-45 كا مصداق

    سوال: سورة مائدہ کی آیت نمبر 44-45میں اللہ فرماتے ہیں کہ ؛” اور جو لوگ فیصلہ نہ کرے اس قانون کے مطابق جو نازل کیا ہے اللہ نے تو ایسے ہی لوگ کافر ہیں، ظالم ہیں، مشرک ہیں، کیا اللہ کے قانون کے مطابق فیصلے کرنے کا نام اسلامی نظام نہیں ہے؟کیا اللہ آ پ کو ہمیں اجتماعی طورپر کافر اور مشرک نہیں فرمارہے ہیں؟ براہ کرم، ان آیات کی تفسیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 64052

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 991-939/B=12/1437 اس آیت میں اللہ تعالی نے پہلے اہل توریت یعنی یہود کو مخاطب فرماکر ان کی کج روی پر متنبہ فرمایا۔ پھر ان یہود کا ایک قبیلہ ’بنو نضیر‘ دیت اور قصاص میں مساوات کا قائل نہ تھا بلکہ ’بنو قریظہ‘ کو اپنے سے کم دیت لینے پر مجبور کر رکھا تھا۔ ان دونوں آیتوں میں یہود کو اللہ تعالی کے نازل کردہ قانون کے خلاف اپنا قانون جاری کرنے پر سخت تنبیہ فرمائی اور ایسا نہ کرنے والوں کو کافر و ظالم فرمایا ۴۴-۴۵ نمبر آیت کا اصل مفہوم یہی ہے جو ہم نے لکھا، آپ نے جو کچھ کہا وہ صحیح نہیں ہے۔ یہ سب یہود کو کہا گیا ہے۔ ہم لوگ غیر اسلامی حکومت میں رہتے ہیں حتی الامکان اللہ او راس کے رسول کے حکم کے مطابق چلتے رہیں اور دوسروں کو بھی اس کا حکم دیتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند