• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 2675

    عنوان:

    کچھ لوگ کہتے ہیں کہ عربی میں قرآن کی تلاوت کرنے سے ثواب ملتاہے ، میں پوچھناچاہتاہوں کہ یہ کیسے ممکن ہے؟ اگر پڑھنے والوں کو یہ سمجھ میں نہ آئیں کہ وہ کیا پڑھ رہے ہیں تو ان کو کیسے ثواب ملے گا؟ یہ بالکل غیر معقول بات لگتی ہے۔ برا ہ کرم، اپنے قیمتی مشورہ سے مستفید فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 2675

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 7/ ج= 7/ ج

    حدیث میں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، جس نے قرآن کا ایک حرف بھی پڑھا تو اس کے لیے ایک نیکی ہے اور نیکی کا ثواب دس گنا ہوتا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ (الٓمّٓ) ایک حرف ہے، بلکہ الف ایک حرف ہے، لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے۔ (رواہ الترمذی، مشکوٰة: ۱۸۶) پس اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قرآن کے ایک حرف کا بھی پڑھنا نیکی اور ثواب کا موجب ہے، سمجھ کر پڑھے یا بے سمجھے۔ چنانچہ ابن حجر رحمة اللہ علیہ نے فرمایا: رہا قرآن کے پڑھنے کا ثواب تو یہ پڑھنے والے کو ملتا ہی ہے خواہ سمجھ کر پڑھے یا سرے سے سمجھے ہی نہیں۔ أما الثواب علی قراء تہ فھو حاصل لمن فھم ولمن لم یفھم بالکلیة للتعبد بلفظہ (مرقاة: ج۵، ص:۹، امدادیہ پاکستان) پس جو چیز حدیث سے ثابت ہے عقلی گھوڑے دوڑا کر اسے نامعقول کہنا بجائے خود نامعقول بات ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند