عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 603205
عشا كے بعد سورہٴ ملك پڑھنا تلاوت كے كافی ہے یا الگ سے قرآن پڑھنا ضروری ہے؟
میں عشا کی نماز کے بعد عموما سورہ ملک کی تلاوت کرتا ہوں ،کیا کسی سورت کی تلاوت سے قرآن کا پڑھنا ہوجا ئیگا یا باقاعدگی سے قرآن کی تلاوت ضروری ہے ؟ استغفعار مسلسل پڑھنے سے اللہ معافی دے دے گا؟
جواب نمبر: 60320514-Mar-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 666-502/B=07/1442
عشاء کے بعد سورہ ملک کی تلاوت بھی قرآن پڑھنے میں داخل ہوگا لیکن قرآن کو روزانہ بالترتیب پڑھنا حافظ کے لئے /40دن میں ایک ختم قرآن پڑھنا مستحب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
سورہ نساء کی آیت نمبر 59 كی تفسیر كیا ہے؟
4652 مناظرمیں نے ڈاکٹر ذاکر نائک کو پیس ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں یہ کہتے ہوئے سنا کہ قرآن کریم کو چھونے اور تلاوت کرنے کے لیے وضو ضروری نہیں ہی، لیکن اگر ہم قرآ ن چھونے سے پہلے وضو کرلیں تو یہ اچھا ہے۔ اس نے مزید کہا : قرآن چھونے اور تلاوت کرنے سے پہلے وضوکے ضروری ہونے کے بارے میں کہیں مذکور نہیں ہے۔ مجھی حدیث اور سنت کی روشنی سے اس ضمن میں علمائے کرام کی رائے بتائیں۔
5214 مناظرمیری عمر 21سال ہے اور میں بی کام کا طالب علم ہوں۔ میں روزانہ رات کو سونے سے پہلے او رسویرے اٹھنے کے بعد سورہ یسین زبانی پڑھتا ہوں، کبھی کبھی یہ شک ہوتا ہے کہ میں ناپاک تو نہیں یا کچھ غلط تو نہیں پڑھ لیا؟ برائے کرم مجھے مشورہ دیں اگر ایسا ہو تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
2745 مناظر