• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 608546

    عنوان: قرآن کو گانے کے طرز پر پڑھنا 

    سوال:

    سوال : ایک حدیث کے مفہوم سنا تھا کہ قرب قیامت میں قرآن کو گانے کے طرز پر پڑھا جائے گا یہ کچھ ایسا سنا تھا کہ قرآن کو گانے کی طرز پر پڑھنا منع ہے تو بندے کا سوال یہ ہے کہ آج کل قرّا قرآن کو کو مقامات کے ذریعے سے پڑھتے ہیں جو کہ موسیقی کا طرز ہے تو کیا ان کا اقتدا کرنا یا مقامات سیکھنا اس غرض سے کہ قرآن کو اچھے انداز سے پڑھے منع ہے یا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 608546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 648-519/B=05/1443

     قرآن کو گانے کے طرز پر پڑھنا منع ہے۔ اگر کوئی قاری عربوں کے لہجہ میں ترتیل کے ساتھ قرآن پڑھتا ہے تو یہ درست ہے۔ لیکن اگر کوئی قاری موسیقی کے طرز پر قرآن پڑھتا ہے تو حدیث کی روشنی میں اس طرح پڑھنا ناجائز ہوتا ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ إقْرَءُ وا الْقُرْآنَ بِلُحُوْنِ الْعَرَبِ۔ یعنی عربوں کے لہجہ میں قرآن پڑھا کرو۔ تو ہمیں اس لہجہ کو اختیار کرنا چاہئے، گانے کے لہجہ کو اختیار نہیں کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند