• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 173199

    عنوان: مختلف سورتوں کے شروعات میں بسم اللہ کا پڑھنا

    سوال: امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔ مولانا میں صبح فجر بعد گھر سے کام کے لئے نکلتا ہوں اور ۳۲ کلو میٹر کا سفر طے کرکے اپنے جاب (ملازمت) پر چلا جاتا ہوں راست میں تقریباً پورا وقت مختلف اذکار کرتا ہوں ساتھ ہی ساتھ آپ کی سابقہ ہدایت کے مطابق چاروں قل بھی کچھ مرتبہ پڑھتا ہوں لیکن کئی مرتبہ میں کوئی سورت کے شروع میں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنا بھول جاتا ہوں، کیا ایسا کرنے میں میرے اذکار و سورتیں قبول ہوں گے یا نہیں؟ اگر ایک سورہ میں ۱۵-۱۵ مرتبہ پڑھتا ہوں جیسے سورہ کافرون ۱۵ مرتبہ سورہ اخلاص ۱۵ مرتبہ سورہ فلق ۱۵ مرتبہ اور سورہ ناس ۱۵ مرتبہ اس طرح مجھے ہر سورہ سے پہلے یعنی کل ۶۰ مرتبہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنا ضروری ہے یا صرف ۴ مرتبہ بتائیے ساتھ ہی یہ بھی الگ سے بتائے کہ کیا ۱۵ مرتبہ درود شریف اگر پڑھ رہا ہوں تب بھی ہر مرتبہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنا ضروری ہے یا صرف ایک مرتبہ برائے مہربانی جلد جواب سے مطمئین فرمائیں۔ شکریہ نیز مولانا میرے اور میرے خاندان و رشتہ داروں نیز دوستوں کے صحت وعافیت نیز پریشانیوں سے بچنے کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔ ساتھ ہی دادی جان ووالد صاحب کی صحت اور والدہ محترمہ کی مغفرت کی خصوصی دعا کی بھی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 173199

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:94-25T/sd=3/1441

    ہر بار سورت کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا ضروری نہیں ہے، شروع میں ایک بار بسم اللہ پڑھ لینا کافی ہے اور درود شریف کے شروع میں ہر بار بسم اللہ پڑھنا ضروری نہیں ہے، ابتدا میں ایک بار پڑھ لینا کافی ہے، حدیث میں معتد بہ امر کی ابتداء میں بسم اللہ پڑھنے کی تاکید آئی ہے، ہاں اگر کوئی خاص ورد ایسا ہو جس میں ہر بار بسم اللہ پڑھنے کا ذکر خصوصیت سے منقول ہو، تو ہر بار بسم اللہ پڑھ لینا چاہیے، تاکہ خاص ورد کا فائدہ حاصل ہوسکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند