• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 3794

    عنوان:

    بہت سے لوگ قرآن پاک میں مور کے پر رکھتے ہیں، اس کی شرعی حیثیت کیاہے؟ کیا یہ جائز ہے؟

    سوال:

    بہت سے لوگ قرآن پاک میں مور کے پر رکھتے ہیں، اس کی شرعی حیثیت کیاہے؟ کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 3794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 45/ م= 45/ /

     

    قرآن پاک میں مور کے پر رکھنے کی شرعا کوئی اصل نہیں، اس لیے اس کو باعث خیر و برکت اور ثواب سمجھ کر رکھنا درست نہیں، ہاں اگر مور کے پر پاک ہوں اور ان کے حسن و خوبصورتی کی وجہ سے قرآن یا دیگر کتاب میں رکھے جائے تو کوئی قباحت بھی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند