• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 50937

    عنوان: میں قرآن شریف پڑھتے پڑھتے چھوڑدیتاہوں جیسے کبھی سات پارے پڑھے کبھی آٹھ پھر میں بھول جاتاہوں کہ کہاں سے پڑھنا ہے ، ہر روز حدیث میں آئی ہے ، قرآن کی کتنی تلاوت کرنی ہے؟

    سوال: میں قرآن شریف پڑھتے پڑھتے چھوڑدیتاہوں جیسے کبھی سات پارے پڑھے کبھی آٹھ پھر میں بھول جاتاہوں کہ کہاں سے پڑھنا ہے ، ہر روز حدیث میں آئی ہے ، قرآن کی کتنی تلاوت کرنی ہے؟

    جواب نمبر: 50937

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 306-306/M=3/1435-U حدیث میں روزانہ تلاوت کی کوئی مخصوص مقدارلازم نہیں کی گئی ہے، یہ ہرشخص کی اپنی چاہت اور بشاشت پر مبنی ہے، جتنا زیادہ سے زیادہ تلاوت کریں گے اتنا ہی اجر وثواب پائیں گے، ہرحروف پر دس نیکیاں ملتی ہیں، آپ روزانہ تلاوت کا معمول رکھیں اور جہاں تک پڑھ کر چھوڑیں وہاں کاغذ وغیرہ کا کچھ نشان رکھ دیں تاکہ یاد رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند