• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 2545

    عنوان:

    میر ی ماں کا انتقال ہوگیاہے اور میں رات کو ایصال ثواب کے لیے سورة تبارک پڑھتی ہوں، مجھے یہ زبانی یاد ہے۔ ماہورای کے ایام میں کیا میں یہی سورة یا کوئی دوسری سورة جو مجھے زبانی یاد ہو، پڑھ سکتی ہوں؟

    سوال:

    میر ی ماں کا انتقال ہوگیاہے اور میں رات کو ایصال ثواب کے لیے سورة تبارک پڑھتی ہوں، مجھے یہ زبانی یاد ہے۔ ماہورای کے ایام میں کیا میں یہی سورة یا کوئی دوسری سورة جو مجھے زبانی یاد ہو، پڑھ سکتی ہوں؟

    جواب نمبر: 2545

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 713/ ل= 697/ ل

    ماہواری کے ایام میں قرآن شریف کی تلاوت خواہ زبانی ہی کیوں نہ ہو ناجائز ہے، البتہ اگر کوئی ایسی آیت ہوجس میں دعاء کے معنی ہوں اور بنیت دعاء آپ اس کو پڑھیں تو اس کی گنجائش ہے، لیکن قرآن کی نیت سے اس کا پڑھنا بھی ناجائز ہے۔ البتہ کلمہ طیبہ اور تسبیحات پڑھ کر ایصال ثواب کرسکتی ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند