• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 611411

    عنوان:

    حنفی مقتدی كے لیے سورہٴ حج كے دوسرے سجدے كا حكم؟

    سوال:

    سوال : شافعی امام کی اقتداء میں حنفی لوگ نماز ادا کریں تو سورہ حج کا آخری سجدہ کریں یا نہ کریں؟

    جواب نمبر: 611411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1025-779/D=09/1443

     سورہٴ حج كا آخری سجدہ جو امام شافعی رحمہ اللہ كے یہاں واجب ہے حنفیہ كےیہاں واجب نہیں ہے لیكن حنفی مقتدی شافعی امام كے پیچھے نماز پڑھے تو امام كی اتباع میں سجدہ كرے۔

    قال في الدر: للمتابعة ...... وفي الشامي: فثانية الحج ليست سجدة عندنا خلافاً للشافعي ...... وظاهره أنه يتبعه فيها لو كان في الصلاة لكونه تابعا تحقيقا أفاده ط. (الدر مع الرد: 2/578، زكريا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند