• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 29193

    عنوان: عربی میں "ض" کا صحیح تلفظ "زواد" ہوتا ہے یا "دُواد" ۔ میرے کچھ عرب دوستوں کے بقول درست طریقہ صرف "دُواد" ہے اور "زواد" پڑھنا غلط ہے۔ نیز امام کعبہ بھی اپنی قرات میں "دُواد" ہی پڑھتے ہیں ۔ اس مسئلے کے متعلق مولانا سرفراز خان صفدر رحمتہ اللہ علیہ کی کتاب "تنقید متین بر تفسیر نعیم الدین، (ناشر مکتبہ صفدریہ، گوجرانوالہ پاکستان)" میں تفصیل کے ساتھ بحث کی گئی ہے، لیکن چونکہ مذکورہ کتاب کا طرز بیان عالمانہ ہے اسلیئے میں اس کتاب میں سے مسئلہ سمجھ نہیں پایا ۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس کا جواب مرحمت فرمائیے ۔

    سوال: عربی میں "ض" کا صحیح تلفظ "زواد" ہوتا ہے یا "دُواد" ۔ میرے کچھ عرب دوستوں کے بقول درست طریقہ صرف "دُواد" ہے اور "زواد" پڑھنا غلط ہے۔ نیز امام کعبہ بھی اپنی قرات میں "دُواد" ہی پڑھتے ہیں ۔ اس مسئلے کے متعلق مولانا سرفراز خان صفدر رحمتہ اللہ علیہ کی کتاب "تنقید متین بر تفسیر نعیم الدین، (ناشر مکتبہ صفدریہ، گوجرانوالہ پاکستان)" میں تفصیل کے ساتھ بحث کی گئی ہے، لیکن چونکہ مذکورہ کتاب کا طرز بیان عالمانہ ہے اسلیئے میں اس کتاب میں سے مسئلہ سمجھ نہیں پایا ۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس کا جواب مرحمت فرمائیے ۔

    جواب نمبر: 29193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 226=156-2/1432

    ”ض“ مستقلاً لفظ ہے اس کا مخرج حافہٴ لسان اوراضراس علیا ہے ”ض کو اسی کے مخرج سے ادا کرنا چاہیے، قصداً کسی دوسرے حرف کے مشابہ نہ پڑھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند