• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 32228

    عنوان: قرآن مجید کی چندتفسیر کا نام بتائیں

    سوال: میں سعودی عرب میں رہتاہوں اور پاکستان سے قرآن مجید کی تفسیر لینا چاہتاہوں۔ براہ کرم، قرآن مجید کی چندتفسیر کا نام بتائیں، مصنف کے نام ساتھ۔

    جواب نمبر: 32228

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1051=245-6/1432 مختصر تفسیر میں: (۱) ”ترجمہ شیخ الہند” محمود حسن علیہ الرحمة مع فوائد عثمانی لے لیں۔ (۲) ”بیان القرآن“ حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی علیہ الرحمة، اس کی زبان وعبارت کچھ دقیق ہے، اگر آپ اچھی طرح سمجھنے کی لیاقت رکھتے ہیں تو بہت ٹھیک ورنہ جہاں نہ سمجھ میں آئے پنسل سے نشان لگالیں اور کسی حنفی اردو داں عالم سے اسے سمجھ لیں۔ (۳) ”توضیح القرآن“ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، عام فہم تفسیر ہے، موجودہ زبان وتعبیر میں لکھی گئی ہے۔ (۴) ”معارف القرآن“ مولانا مفتی محمد شفیع علیہ الرحمة، آٹھ جلدوں میں تفسیر کی ضروری باتیں تفصیل سے آگئی ہیں، زبان و انداز عام فہم ہے۔ (۵) ”معارف القرآن“ نو جلدوں میں مولانا محمد ادریس صاحب کاندھلوی، یہ تفسیر بھی عام فہم ہے اور مضامین تفصیل سے لکھے گئے ہیں، فی الحال مذکورہ تفسیروں میں سے کوئی تفسیر آپ لے لیں، پھر آئندہ جو کچھ سوال کرنا ہو معلوم کرلیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند