عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 1534
جواب نمبر: 153401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 514/م=503/م
چاندی کے جن سکوں اور برتنوں پر قرآنی آیات نقش ہوں ان کو پگھلانا مکروہ ہے کما في الدر المختار: تکرہ إذابة درھم علیہ آیة إلا إذا کسرہ، ہاں اگر اُن سکوں اور برتنوں کو پہلے توڑکر اس طرح ٹکڑے کرلیے جائیں کہ آیت ناتمام رہ جائے اور صرف حروف باقی رہ جائیں تو اب ان کو پگھلاکر زیوروغیرہ بنانا بلاکراہت جائز ہے کما في الشامي: قولہ إلا کسرہ فحینئذ لا یکرہ کما لا یکرہ مسہ لتفرق الحروف أو لأن الباقي دون آیة۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
قرآن کریم میں جو وقف کے مقامات ہیں جیسے O م، ج، ز، ص، صلے، ق، صل، قف، س یا سکتہ، وقفہ، لا، ک، ان پر وقف کرنا یا نہ کرنا حرام یا مکروہ تحریمی ہے۔ قرآن مجید میں کوئی ایسی جگہ ہے جہاں وقف کرنا یا نہ کرنا فرض، واجب یا سنت موٴکدہ ہے؟ (۲) وقف لازم پر کہتے ہیں وقف نہ کرنے سے مطلب بدل جاتا ہے، یہ کہاں تک صحیح ہے اور اس کا گناہ ہوتا ہے یا نہیں؟(۳) سکتوں کے مقامات پر سکتہ کرنا فرض ہے، واجب ہے یا سنت موٴکدہ ہے؟ مد کرنا فرض ہے یا واجب ہے یا سنت موٴکدہ ہے؟(۴) غنہ کرنا فرض ہے یا واجب ہے یا سنت موٴکدہ ہے؟ برائے مہربانی آپ ان سوالوں کا جلد جواب ارسال فرمادیں۔ اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے اور آپ کو دنیا اور آخرت میں کامیاب کرے۔ آمین
31607 مناظرکیا عام لوگوں کا قرآن کا خالی ترجمہ پڑھنا ٹھیک ہے؟ اکثر دیکھا گیا ہے لوگ ترجمہ پڑھتے ہیں اور پھر لوگوں میں بیان کرتے ہوئے اپنی عقل سے تفسیر اور وضاحت بھی کردیتے ہیں جس میں وہ بعض اوقات بہت غلط بھی ہوتے ہیں تو کیا قرآن کا صرف ترجمہ پڑھنا بغیر تفسیر کے جائز نہیں؟
4355 مناظرمیں ساؤتھ کوریا میں ایک طالب علم ہوں۔ میرے دوسوالات ہیں۔ (۱) کیا ہم غیر مسلمیں کو قرآن کریم دے سکتے ہیں؟(۲) کیا ہم سیگریٹ پینے کے بعد وضو کئے بغیر نمازپڑھ سکتے ہیں؟
2535 مناظر