• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 16034

    عنوان:

    اگر کوئی ٹیپ یا موبائل پر قرآن کی تلاوت سن رہا ہو اور اگر سجدے کی آیت آجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی ٹیپ یا موبائل پر قرآن کی تلاوت سن رہا ہو اور اگر سجدے کی آیت آجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 16034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1466=1459/1430/م

    ٹیپ ریکارڈ میں آیت سجدہ سننے سے سجدہ واجب نہیں ہوتا، موبائل پر اگر براہ راست تلاوت کرنے والے کی آواز سن رہا ہے تو آیت سجدہ سننے سے سجدہ واجب ہوجائے گا، ورنہ ٹیپ ریکارڈ کا حکم ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند