• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 146249

    عنوان: تنہائی میں طلاق دینے سے كیا طلاق ہوجائے گی؟

    سوال: اگر کوئی کہے کہ میں نے اپنی بیوی کو تین طلاق دیدی ، لیکن تنہائی میں جہاں کوئی نہ ہو، اپنی بیوی بھی موجود نہ ہو، صرف یہ آدمی کمرے میں اکیلا ہے اور خود کو کہہ رہا ہے کہ میں نے تین طلاق دیدی ،تو کیا طلاق ہو جاتی ہے ؟ حالانکہ بیوی نے سنا بھی نہ ہو اور اس کو معلوم بھی نہ ہو۔

    جواب نمبر: 146249

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 221-214/M=2/1438

    اگر شوہر اقرار کرے کہ میں نے اپنی بیوی کو تین طلاق دیدی ہے تو بیوی پر تین طلاق واقع ہو جائے گی بیوی کا سننا یا سامنے موجود ہونا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند