• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 161457

    عنوان: ”میرا تمھارا رشتہ ختم“ سے طلاق كی نیت كرنا؟

    سوال: اگر آدمی تین طلاق کی نیت سے بیوی کو کہے رشتہ ختم یا پھرکہے میرا تمہارا رشتہ ختم تو کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 161457

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:926-803/D=9/1439

    ”میرا تمھارا رشتہ ختم“ کنائی الفاظ میں سے ہے جس سے طلاق کی نیت کرنے کی صورت میں ایک طلاق بائنہ اور تین طلاق کی نیت سے تین طلاق واقع ہوگئی لم یبق بیني وبینک عمل ونوی یقع (عالمگیری) قال في فتاوی قاضیخاں لو قال فسخت النکاح ونوی الطلاق یقع․ قال في الدر ویقع بباقیہا البائن إن نواہا أو الثنتین وثلث إن نواہ․ (الدر المختار: ۲۲۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند