• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 62660

    عنوان: زید نے کچھ سال پہلے اپنی اہلیہ سے کہا کہ اگر تو اپنی فلاں بہن سے بات کریگی تو تجھے تینوں طلاق لیکن اب زید چاہتا ہے کی اسکی اہلیہ اپنی بھن سے بات کرے ۔ تو کیا زید کی اہلیہ اپنی فلاں بھن سے بات کریگی تو طلاق ہو جاے گا ؟

    سوال: زید نے کچھ سال پہلے اپنی اہلیہ سے کہا کہ اگر تو اپنی فلاں بہن سے بات کریگی تو تجھے تینوں طلاق لیکن اب زید چاہتا ہے کی اسکی اہلیہ اپنی بھن سے بات کرے ۔ تو کیا زید کی اہلیہ اپنی فلاں بھن سے بات کریگی تو طلاق ہو جاے گا ؟

    جواب نمبر: 62660

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 277-277/M=3/1437-U صورت مسئولہ میں زید کی اہلیہ اپنی فلاں بہن سے بات کرے گی تو حسب تعلیق اس پر تینوں طلاقیں پڑجائیں گی، تین طلاق سے بچنے کا حیلہ یہ ہے کہ زید اپنی اہلیہ کو ایک طلاق دے کر چھوڑدے جب عدت پوری ہوجائے تب اہلیہ اپنی بہن سے بات کرلے پھر زید اس سے نکاح کرلے اس تدبیر سے تعلیق ختم ہوجائے گی اور بیوی مغلظہ بائنہ ہونے سے بچ جائے گی۔ درمختار وغیرہ میں یہ حیلہ مذکور ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند