• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 155198

    عنوان: كیا مطلقہ ثلاثہ سے رجوع ہوسكتا ہے؟

    سوال: حضرت، میرے ایک دوست نے اپنی بیوی کو تین دفعہ طلاق دیدی ہے، عدت کا وقت اس کی بیوی نے اس گھر میں ہی گزارا مگر عدت کے بعد بھی وہ اس کے گھر میں رہی، اور ان دونوں سے زنا ہو گیا۔ اب وہ حمل سے ہے۔ دوسرا مہینہ چل رہا ہے حمل کا۔ اب وہ لوگ رجوع کرنا چاہتے ہیں۔ برائے مہربانی کوئی راستہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 155198

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 52-34/L=1/1439

    تین طلاق کے بعد بغیر حلالہ شرعیہ کے رجوع جائز نہیں؛ اس لیے اب ان لوگوں کا رجوع کا ارادہ کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند