معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 43907
جواب نمبر: 43907
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 228-202/N=3/1434 محققین علما فون پر نکاح کو منع کرتے ہیں، اگرچہ ہینڈ فری کی وجہ سے گواہ حضرات عاقدین کے ایجاب وقبول کو براہ ِ راست سن رہے ہوں اس لیے فون پر نکاح نہ کیا جائے لیکن طلاق فون پر واقع ہوجاتی ہے، کیونکہ طلاق میں نکاح کو ختم کرنا ہوتا ہے اور کسی چیز کو ختم کرنا موجود کرنے کی بنسبت شرعی اعتبار سے سہل وآسان ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ عقد نکاح میں گواہ ضروری ہیں، جب کہ طلاق گواہوں کے بغیر بھی واقع ہوجاتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند