• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 10331

    عنوان:

    الحمد للہ میں نے کبھی بھی عام موزوں پر مسح نہیں کیا، اور میں اپنے دوستوں اوررشتہ داروں سے کہا کرتا تھا کہ عام موزوں پر مسح نہ کریں۔ آپ کے مستند فتوی، احادیث اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے عمل نے ہمیں بہت زیادہ مطمئن کردیا ہے۔ جزاکم اللہ ۔

     میں اس وقت سعودی عربیہ میں رہتا ہوں۔ حال ہی میں نے مسجد کے ایک عرب امام کوعام موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھاتو میں نے اپنی نماز دہرائی۔ میرے ایک دوست نے کہا کہ اس وقت تم نے امام کوعام موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا اور اپنی نماز دہرالی لیکن اس صورت کے بارے میں کیا کہتے ہو جب کہ تم نے امام کوعام موزوں پر مسح کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے لیکن اس نے ایسا کیا ہے؟ یہ میرے لیے ایک بہت ہی بڑااور پریشان کن مسئلہبن گیا ہے کہ حرمین کے اکثر امام (مسجد حرام او رمسجد نبوی) عام موزوں پر مسح کرتے ہیں۔ اور ...

    سوال:

    الحمد للہ میں نے کبھی بھی عام موزوں پر مسح نہیں کیا، اور میں اپنے دوستوں اوررشتہ داروں سے کہا کرتا تھا کہ عام موزوں پر مسح نہ کریں۔ آپ کے مستند فتوی، احادیث اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے عمل نے ہمیں بہت زیادہ مطمئن کردیا ہے۔ جزاکم اللہ ۔

     میں اس وقت سعودی عربیہ میں رہتا ہوں۔ حال ہی میں نے مسجد کے ایک عرب امام کوعام موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھاتو میں نے اپنی نماز دہرائی۔ میرے ایک دوست نے کہا کہ اس وقت تم نے امام کوعام موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا اور اپنی نماز دہرالی لیکن اس صورت کے بارے میں کیا کہتے ہو جب کہ تم نے امام کوعام موزوں پر مسح کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے لیکن اس نے ایسا کیا ہے؟ یہ میرے لیے ایک بہت ہی بڑااور پریشان کن مسئلہبن گیا ہے کہ حرمین کے اکثر امام (مسجد حرام او رمسجد نبوی) عام موزوں پر مسح کرتے ہیں۔ اور یہ ہر وقت ممکن نہیں ہے کہ دیکھا جائے کہ کون امام ہے اور کیا اس نے عام موزوں پر مسح کیا ہے یا نہیں کیا ہے۔ اس صورت حال میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟کیا مجھے ان دونوں عظیم مسجدوں میں نماز پڑھنے سے احتراز کرنا چاہیے؟ نیز میں ان نمازوں کا کیا کروں جوکہ میں پہلے ہی ان مسجدوں میں ادا کرچکا ہوں اور میں ان کی تعداد بھی نہیں جانتا ہوں۔ ان تمام صورتوں میں (جیسے کہ جب مقامی مسجد کے اماموں کو اور مسجد حرام اور مسجد نبوی کے اماموں کو نہ دیکھا گیا ہو لیکن ممکن ہے کہ انھوں نے عام موزوں پر مسح کیا ہوگا اور ماضی کی نمازوں وغیرہ کے لیے)آپ کا مخلصانہ مشورہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 10331

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 274=198/ل

     

    عام موزوں پر مسح کرنا کسی امام کے نزدیک جائز نہیں ہے (بدائع الصنائع: ۱/۸۳) اور حرمین شریفین کے ائمہ کسی نہ کسی امام کی تقلید کرتے ہیں، اس لیے آپ حرمین شریفین میں نماز پڑھا کریں۔ اور ان میں ادا کی ہوئی نمازوں کی قضا نہیں ہے۔ اور جب تک آپ کو کسی امام کے بارے میں پختہ یقین نہ ہو کہ یہ عام موزوں پر مسح کرتا ہے، اس وقت تک آپ اس کے پیچھے نماز ادا کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند