• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 604545

    عنوان:

    رانوں میں تری محسوس ہونے کا حکم

    سوال:

    حضرت سوال کچھ اس طرح سے ہے کہ مجھے اکثر قبض رہتا ہے یا پھر پیٹ میں کچھ اور قسم کی تکلیف رہتی ہے ۔اکثر جب بھی مجھے بیت الخلاء جانے کی حاجت ہوتی ہے تو مجھے سرین سے لے کر کمر کے نیچے تک گھیلا پن محسوس ہوتا ۔پتا نہیں اس تری کی حقیقت کیا ہے ۔ اور اس کی وجہ سے کپڑے پر کیا حکم لگے گا پاکی اور ناپاکی کو اعتبار سے ۔ اور ایسا میرے ساتھ ہر موسم میں ہوتا ہے سردی گرمی کا اس میں کوئی دخل نہیں؟

    جواب نمبر: 604545

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 843-680/D=11/1442

     بظاہر یہ پسینہ کا اثر معلوم ہوتا ہے۔ اگر آگے یا پیچھے کے راستہ سے کسی تری کے نکلنے کا یقین یا ظن غالب نہیں ہے تو پھر اس سے وضو ٹوٹنے کا حکم نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند