• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 605488

    عنوان:

    وضو كرنے كے بعد كوئی عبادت كیے بغیر دوبارہ وضو كرنا؟

    سوال:

    میں نے وضو کیا اس کے بعد کوئی عبادت نہیں کیا پھر دوبارہ وضو کرلیا اس کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 605488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 955-789/M=12/1442

     اگر پہلے اور دوسرے وضو کے درمیان آپ نے کوئی عبادت نہیں کی، نہ کوئی نماز پڑھی، نہ تلاوت کی، نہ تبدل مجلس ہوا، نہ کسی عمل کے ذریعہ فصل پایا گیا تو ایسی صورت میں دوسرا وضو کرنا خلاف اولیٰ ہوا، ہکذا فی کتب الفتاوی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند