• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 47963

    عنوان: داڑھی کے بارے میں مسئلہ ہے کہ وضو کے دوران یا کبھی کبھی داڑھی کے بال ہاتھ میں آجاتے ہیں یا گر جاتے ہیں تو اس بال کو کیا کریں ؟ نالی میں بہا دیں یا الگ کونے میں رکھ دیں؟

    سوال: داڑھی کے بارے میں مسئلہ ہے کہ وضو کے دوران یا کبھی کبھی داڑھی کے بال ہاتھ میں آجاتے ہیں یا گر جاتے ہیں تو اس بال کو کیا کریں ؟ نالی میں بہا دیں یا الگ کونے میں رکھ دیں؟

    جواب نمبر: 47963

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1260-1260/M=11/1434-U وضو کے دوران ایسا ہو تو اس وقت ان بالوں کو الگ کونے میں رکھ دیں پھر ممکن ہو تو بعد میں زمین کے نیچے دفن کردیں یا ایسی جگہ ڈال دیں جہاں بے حرمتی نہ ہو، نالی میں نہ بہائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند