• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 157532

    عنوان: ہمبستری کے بعد بغیر غسل کیے کپڑا پہن لینا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کسی ضروری کام کی وجہ سے اپنی بیوی سے ہم بستری کرنے کے بعد غسل نہیں کیا اور کپڑا پہن لیا تو کیا یہ کپڑا ناپاک ہوگیا ؟

    جواب نمبر: 157532

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:378-312/D=4/1439

    ہمبستری کے بعد بغیر غسل کیے کپڑا پہن لینے سے کپڑا ناپاک نہیں ہوگا بشرطیکہ جسم پر تَر نجاست نہ لگی ہو ورنہ اگر تَر نجاست لگی ہو تو کپڑے میں لگ جانے سے کپڑا نجس ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند