• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 14456

    عنوان:

    اگر دن میں ایک یا دو بار نماز میں پیشاب کے قطرے نکل جاتے ہیں، اگرنماز کے وقت پلاسٹک کا کور پیشاب کی جگہ رکھ لیں تو کیا ایسا کرسکتے ہیں؟ (۲)اکثر جمعہ کی نمازکا وقت زیادہ ہوتاہے اس وقت کیا کریں؟ (۳)اگر پلاسٹک کور میں پیشاب کے قطرے نکل جائیں اور نہ کپڑے کو لگیں نہ جسم پر لگیں تو اس سے وضو کا کیا حکم ہے؟ (۴)پھر اگر وضو کرنا ہو تو کیا پھر استنجاء کرکے وضو کرنا ہے یا ویسے ہی کرسکتے ہیں؟ اور جمعہ کی نماز میں پیشاب نکل گیا تو اتنا وقت نہیں رہتا کہ استنجاء کر کے وضو کریں ، تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14456

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1261=1198/ب

    (۱) ایسا کرسکتے ہیں، مگر نماز کے بعد پلاسٹک کا کَوَر کھول کر دیکھنا ہوگا، اگر قطرہ نکل آیا ہے تو عضو مخصوص دھوکر دوبارہ وضو کرکے نماز کا اعادہ کرنا ہوگا۔

    (۲) جمعہ کی نماز کے بعد پلاسٹک کو کھول کر دیکھنا ہوگا۔

    (۳) جی ہاں دوبارہ وضو کرنا ہوگا۔ پہلے استنجا کریں پھر وضو کریں۔

    (۴) جواب نمبر (۳) میں بتایا گیا کہ پیشاب کا قطرہ آجانے کی صورت میں، پہلے استنجا کرنا ہوگا، اس کے بعد وضو کرنا ہوگا۔ بلا استنجا کے وضو بے کار رہے گا، ناپاکی کی حالت میں نماز نہ ہوگی۔ اگر جمعہ کی نماز میں پیشاب نکل گیا اور اتنا وقت نہیں کہ استنجا کرکے وضو کریں تو بعد میں کرلیں اور جمعہ کی قضا نماز ظہر کی شکل میں ادا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند