• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 35452

    عنوان: واشنگ مشین سے طہارت كا طریقہ

    سوال: میرا سوال یہ ہے ک گھرو ما واشنگ مشین سے جو کپڑے دھوے جاتے ہے کیا وہ پاک ہو جاتے ہے دھونے کا طریکا یہ ہوتا ہے ک پاک اور ناپاک کپڑے ایک ساتھ مشین ما ڈالے جاتے ہے پھر مشین سے نکالنے ک بعد ایک ایک کرکے ایک بالٹی ما ڈالے جاتے ہے جس ما ک پہلے سے پانی بھرا ہوتا ہے اسکے بعد جب بالٹی بھر جائے تو ایک ایک کو نکال کر دوسرے برتن ما ڈالا جاتا ہے جس ما ک پہلے سے پانی بھرا ہوتا ہے اسکے بعد پھر اس برتن سے نکال کر تیسرے برتن ما ڈالا جاتا ہے جس ما ک پانی پہلے سے موجود ہوتا ہے پھر ایک ایک کرکے کپڑے اس برتن سے نکال دے جاتے ہے اور نچوڑ دے جاتے ہے تو کیا یو کپڑے پاک ہو جاتے ہے؟جبکے جس بالٹی ما کپڑے ڈالے جاتے ہے وہ پہلے کپڑے ک لیے تو پاک ہوتا ہے مگر جب دوسرا کپڑا ڈالا جاتا ہے تو اسکے لیے کیا یہ پانی ناپاک نہیں سمجھا جائے گا؟مانے ایک عالم سے پوچھا ہے انہو نے اسکا یہ حل بتایا ہے ک جب مشین سے کپڑے نچوڑ کر نکالو تو جس برتن ما ڈالو اسما پہلے سے پانی موجود نہ ہو جب سب کپڑے اسما ڈال دو تو پانی بھر لو تو سب کپڑو ک لیے وہ پانی پہلی بار کا ہو جائے گا پھر اسی طرح دوسرے برتن ما ایک ایک کرکے نچوڑ کر سب کپڑے ڈال دو جبکے برتن خالی ہو پھر جب سب ڈال چکو تو پانی بھر دو اس طرح یہ پانی دوسری دفع کا ہو جائے گا پھر اسی طرح تیسری دفع کرو تو کپڑے پاک ہو جائے گے اب آپ بتایئں ک کیا پہلے والا طریکا ٹھیک ہے جسما پانی پہلے سے برتن ما موجود ہوتا ہے اور ایک ایک کرکے کپڑے اسما ڈالے جاتے ہے یا پھر دوسرے والا طریکا ٹھیک ہے جسما سارے کپڑے خالی برتن ما ڈال کر پھر پانی سے بھرا جاتا ہے یا پھر دونو تاریکے ٹھیک ہے؟

    جواب نمبر: 35452

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1883=1327-1/1433 دوسرا طریقہ درست ہے، یعنی خالی برتن میں کپڑے ڈال کر پھر پانی سے بھراجائے اور اتنی مقدار میں پانی بھراجائے کہ پانی برتن سے گرنے لگے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند