• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 6177

    عنوان:

    جواب نمبر 5680کے سلسلہ میں حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمة اللہ اور حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ کا کیا عمل تھا کیا وہ لوگ اپنے ٹخنوں کو سجدہ میں ملاتے تھے یا وہ اپنے پاؤں کوسجدہ میں علیحدہ رکھتے تھے؟ جواب نمبر 5680کے سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند کے صدر مدرس حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری کا کیا نظریہ ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 963=1033/ د

    شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد علیہ الرحمة کا عمل نظر سے نہیں گذرا۔ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ کا عمل ان کے فتوے سے ظاہر ہے جیسا کہ انھوں نے امدادالفتاوی میں صاحب سعایہ کے قول کی ترجیح فرمائی ہے۔ مولانا سعید احمد صاحب پالنپوری نے ارشاد فرمایا کہ مسجد میں پیروں کی ایڑیاں ملی رہیں یا علیحدہ، دونوں طرح گنجائش ہے اور میں کسی بات کا اہتمام نہیں کرتا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند