• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 170619

    عنوان: قضائے عمری پڑھنا چاہتاہوں تو کس تاریخ سے شروع کروں؟

    سوال: میری تاریخ پیدائش ۲۸ جنوری 1998ہے، مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میں قضائے عمری پڑھنا چاہتاہوں تو کس تاریخ سے شروع کروں؟ مجھے بلوغت کا سال یاد نہیں ہے؟ براہ کرم، جواب دیں اور ترتیب بھی بتائیں۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔

    جواب نمبر: 170619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:799-766/sd=11/1440

    آپ ذہن پر زور ڈال کر بلوغ کے سال کا اندازہ کرلیں، پھر بلوغ کے وقت سے اب تک آپ کی جو نمازیں چھوٹی ہوں سب کا تخمینہ لگالیں اور زیادہ سے زیادہ جو تخمینہ بنے وہ نوٹ کرلیں، پھر حسب سہولت قضا نمازیں پڑھتے رہیں، جتنی نمازیں آپ قضا پڑھیں اتنی مقدار اپنی کاپی سے کم کرتے جائیں، جب ساری نمازیں پڑھ لیں گے تو آپ کا ذمہ فارغ ہو جائے گا، قضاء نمازوں کی اگرتعداد یاد نہ ہو تو اس طرح نیت کریں کہ میں فوت شدہ نمازوں میں سب سے پہلی یا سب سے آخری نماز پڑھتا ہوں۔ واضح رہے کہ صرف پنجوقتہ فرض نمازوں اور وتر کی قضا کرنی ہے، سنن و نوافل کی قضا نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند