• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 29527

    عنوان: (۱) کیا جماعت سے پڑھتے وقت ہمیں ثناء کے علاوہ کوئی سورة نہیں پڑھنی چاہئے؟چاہئے وہ پانچ وقت کی کوئی بھی نماز ہو؟(۲) کیاعضوء خاص اور بغل کے بال کانٹے چاہئے؟(۳) میں غیر شادی شدہ ہوں اور کبھی کبھار مشت زنی کرلیتاہوں، کیا یہ غلط ہے؟

    سوال: (۱) کیا جماعت سے پڑھتے وقت ہمیں ثناء کے علاوہ کوئی سورة نہیں پڑھنی چاہئے؟چاہئے وہ پانچ وقت کی کوئی بھی نماز ہو؟(۲) کیاعضوء خاص اور بغل کے بال کانٹے چاہئے؟(۳) میں غیر شادی شدہ ہوں اور کبھی کبھار مشت زنی کرلیتاہوں، کیا یہ غلط ہے؟

    جواب نمبر: 29527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 238=238-2/1432

    (۱) جی ہاں، امام کے پیچھے مقتدی کے لیے قراء ت ناجائز ہے، نہ سورہٴ فاتحہ پڑھے نہ کوئی اور سورت، اور پنج وقتہ نمازوں میں سے کوئی بھی نماز ہو، جماعت کی نماز میں قیام کے وقت مقتدی خاموش رہے: ”والموٴتم لا یقرأ مطلقًا ولا الفاتحةَ في السریة اتفاقًا“ (درمختار) 
    (۲) جی ہاں کاٹنے چاہئے، ہفتہ میں ایک مرتبہ صاف کرلینا اچھا ہے، جمعہ کے روز کرنا افضل ہے: ”وحلق عانتہ وتنظیف بدنہ بالاغتسال في کل أسبوع مرة والأفضل یوم الجمعة“ (درمختار)
    (۳) یہ قبیح فعل ہے اس کو ترک کرنا لازم ہے، آپ شادی کرلیں تاکہ گناہ سے محفوظ رہ سکیں، کبھی کبھار روزہ رکھ لیا کریں تاکہ نفس وشہوت کا زور کمزور ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند