عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 17738



مجھے
ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے جس کی تفصیل نیچے لکھ رہا ہوں۔ اس سال عید کی نماز میں
امام صاحب نے چھ زائد تکبیر کی جگہ سات زائد تکبر کہہ دی۔ یعنی دوسری رکعت میں ایک
زائد تکبیر زیادہ کہہ دی ۔ یعنی امام صاحب نے کل سات تکبیر کہی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ
مقتدی چھٹی زائد تکبیر میں رکوع میں گئے اور امام صاحب ساتویں تکبیر میں رکوع میں
گئے۔ یعنی امام سے پہلے مقتدی رکوع میں چلے گئے اور امام صاحب نے سجدہ سہو بھی نہیں
کیا۔ اس حالت میں امام کی اتباع سے مقتدی باہر ہوگئے۔ برائے مہربانی ہمیں بتائیں
کہ عید کی نماز ہوگئی یا نہیں ہوئی؟



Published on: Dec 10, 2009

جواب # 17738

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی(ل):1914=1528-12/1430



 



اگر
امام نے مقتدیوں کو رکوع میں پالیا یعنی امام کے رکوع کرنے کے وقت تک مقتدی رکوع میں
رہے تو مقتدی امام کی اقتدا ء سے باہر نہیں ہوئے اور نماز عید سب کی درست ہوگئی۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات