• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160186

    عنوان: فجر کی نماز کا شوق پیدا کرنے کے لیے پابندی سے آنے والوں کو انعام دینا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ صرف ہماری گلی کی مسجد میں بڑوں کو فجر کی نماز کا شوق دلانے کے لئے جیسے بچوں کو کچھ تقسیم کیا جاتا ہے ویسے ہی بڑوں کو بریڈ یا کوئی ایسی چیز تقسیم کرنا جس سے وہ نماز فجر میں بھی پا بندی سے آئیں،یہ عمل کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 160186

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:725-623/D=7/1439

    کوئی شخص اپنی ذاتی رقم سے اتفاقاً کبھی یا کچھ روز کسی مسجد میں اس قسم کا انعام دیدے تو اس کی گنجائش ہے یعنی یہ انعام دینا ناجائز نہیں کہلائے گا، لیکن اس مقصد کے لیے چندہ کرنا یا مسجد کی رقم سے دینا ہرگز جائز نہیں، اسی طرح پہلی صورت میں اسے رسم بنالینا یا دوسری مسجدوں میں اسے رواج دینے کی تدبیر و کوشش کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند