• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160353

    عنوان: نماز كے بعد كونسے اذكار كیے جاویں

    سوال: چند سوالات نماز کے متعلق دریافت کرنے ہیں۔ براہ مہربانی رہنمای فرمایں۔ (۱)فرض نماز کا سلام پھیرنے کے بعد کون سے اذکار پڑھے جاویں؟ (۲) فرض نماز کا سلام پھیرنے کے بعد سنّت و نوافل سے پہلے دعا مانگنا ضروری ہے ؟ (۳) نمازمکمّل ہونے کے بعد (سنّت و نوافل کے بعد) کونسے اذ کار پڑھے جاویں اور دعا مانگی جائے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 160353

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:826-805/B=9/1439

    (۱) فرض نماز ادا کرنے کے بعد مختلف دعائیں احادیث میں آئی ہیں مثلاً: اللہم أنت السلام ومنک السلام الخ رَبِّ أَعِنِّی عَلَی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ الخ یا ۳۳بار سبحان اللہ، ۳۳بار الحمد اللہ اور ۳۴بار اللہ اکبر، اس کے علاوہ کچھ لمبی لمبی دعائیں بھی آئی ہیں۔

    (۲) فرض کے بعد دعا مانگنا ضروری نہیں بلکہ مستحب ہے۔

    (۳) فرض پڑھ کر سنت ونوافل کے بعد جو بھی آپ ذکر کرنا چاہیں کرسکتے ہیں۔ ہرنیک عمل کے بعد دعا مانگ سکتے ہیں، آپ ذکر واذکار کے بعد خود تنہا انفرادی طور پر دعا مانگ سکتے ہیں۔

    -------------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ مزید یہ عرض ہے کہ جن فرض نمازوں کے بعد سنتیں ہیں ان میں فرض کے بعد طویل اذکار میں نہ لگا جائے؛ بلکہ مختصر دعا کرکے سنتوں میں مشغول ہوجایا جائے اور طویل اذکار واَوراد سنتوں کے بعد پڑھے جائیں۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند