عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 165265
جواب نمبر: 16526501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 17-28/D=2/1440
عورت کا مردوں کی امامت کرنا جائز نہیں اور عورتوں کی امامت کرنا مکروہ تحریمی ہے خواہ تراویح کی نماز ہو یا دیگر ۔ قال فی الدر ویکرہ تحریماً جماعة النساء ولو فی التراویح (الدر مع الرد: ۱/۳۱۸)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا
فرماتے ہیں مفتیان دین اس مسئلہ کے بارے میں جس کی وجہ سے کچھ لوگ مسجد میں انتشار
پھیلا رہے ہیں۔ کیا نماز کے بعد امام کا مقتدیوں کے ساتھ مل کر اجتماعی شکل میں
دعا کرنا بدعت ہے او رقرآن و حدیث میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے؟ اگر یہ بات درست
ہے تو پھر پاکستان و ہندوستان کے علمائے حق اس کام سے کیوں نہیں روکتے بلکہ وہ خود
بھی کرتے ہیں؟ کیا واقعی اجتماعتی دعا فرض نمازوں کے بعد بدعت ہے؟ اگر بدعت نہیں
تو کیا ہمارے پاس دلیل ہے؟ برائے کرم مدلل جواب دیں تاکہ آپ کے جواب کو مسجد کے
بورڈ پر لگایا جاسکے اور لوگوں کو انتشار سے بچایا جاسکے۔ امید ہے کہ آپ ہمارے
ساتھ لوگوں کو انتشار سے بچانے میں تعاون کریں گے نیز کتب حدیث کے حوالاجات بھی بھیجئے
گا اوردلیل بھی کیوں کہ اس کی سخت ضرورت ہے۔ اور آپ کے جواب پر لوگوں کو ان شاء
اللہ اعتماد بھی ہوگا۔ شاہ رفیع الدین ڈربی انگلینڈ
ریاض سے عمرہ کے لیے جانے والوں کا دو نمازیں ملاکر پڑھنا؟
نبی اور کسی صحابی سے نماز میں ناف کے نیچھے ہاتھ باندھنا ثابت نہیں ہے اور اگرہے تو حدیث بیان کی جائے اور ساتھ ساتھ سند بھی۔
3382 مناظرقضا نماز کے بارے میں کچھ مسائل معلو م کرنا چاہتا ہوں۔ (۱) میری کئی سالوں کی نماز قضا ہے اب میں نے اللہ سے توبہ کرلی ہے اور پابندی سے نمازادا کررہا ہوں۔ کیا ان نمازوں کو قضا کرنے کا گناہ معاف ہو گا یا ساری نمازوں کی قضا پڑھنی ہوگی؟ (۲) قضا نمازوں کی نیت کس طرح کرنی ہوگی؟ (۳) کیا قضا نماز کا حساب رکھنا ہوگا؟ (۴) ڈاکٹر عبدالحئی عارف کی کتاب (مومن کی زندگی ہر لمحہ بارہ ربیع الاول ہے) میں پڑھا تھاکہ ملک الموت سب سے پہلے قضا نماز کا تحفہ مانگیں گے کیا یہ درست ہے؟
6540 مناظراگر کسی کونماز میں ریح خارج ہو جائے تو وہ کیا کرے؟ اگر وہ سب سے آگے نماز پڑھ رہا ہے اورنماز کے بیچ سے نکلنے میں شرم آتی ہے تو وہ کیا کرے؟ برائے کرم اس کا جواب جلد سے جلد دیں۔
4174 مناظر